ملعون ہے وہ شخص جو ایسے دسترخوان پر بیٹھے کہ جہاں شراب ہو۔

ملعون ہے وہ شخص جو ایسے دسترخوان پر بیٹھے کہ جہاں شراب ہو۔ 


ایک دفعہ امام جعفر صادق- حیرہ کے سفر پر گئے ہوئے تھے (حیرہ کو فہ اور بصرہ کے درمیان ایک شہر ہے )وہاں پر منصور دوانیقی بھی موجود تھا اور اس نے اپنے بیٹے کی ولادت کی خوشی میں جشن کا اہتمام کیا تھا امام صادقؑ کو بھی نا گزیر وہاں پر جانا پڑا دسترخوان بچھا یا گیا اور مہمان کھانے میں مشغول ہو گئے اسی دوران کسی نے پانی مانگا تو پانی کے بجائے اس کو شراب پیش کی گئی جیسے ہی شراب کا جام اس کے ہاتھ میں دیا گیا ویسے ہی امام صادقؑ اپنی جگہ سے کھڑے ہوگئے اور یہ فرماتے ہوئے جشن کی محفل کو ترک کر دیا کہ رسول خدا کا ارشاد ہے۔ ملعون ہے وہ شخص جو ایسے دسترخوان پر بیٹھے کہ جہاں شراب ہو۔ (فروع کافی جلد۶ صفحہ ۲۶۸) 


0 comments:

Click here